تفسیر جمالین اردو شرح جلالین

تفسیر جمالین اردو شرح جلالین

4.7

Maktaba Tul Ishaat
  • تازہ کاری

    2026-05-12

  • موجودہ ورژن

    4

  • پیشکش بذریعہ

    تفسیر جمالین اردو شرح جلالین PC

ڈاؤن لوڈ کا عمل جاری ہے

تفسیر جمالین اردو شرح جلالین ڈاؤن لوڈ APK 4 (0 MB)

اگر ڈاؤن لوڈ شروع نہیں ہوتا ہے، یہاں کلک کریں
ڈاؤن لوڈ کریں APK

کے ساتھ شیئر کریں:

ورژن 1.3.5 میں کیا نیا ہے؟

آخری بار اپ ڈیٹ کیا گیا: May 12,2026

’’جمالین‘‘ حضرت الاستاذ مولانا محمد جمال ابن حکیم شیخ سعدی صاحب بلندشہری دامت برکاتہم (ولادت ۱۹۳۸ء) استاذِ فقہ وتفسیر دارالعلوم دیوبند کی ہے، یہ میرٹھ کے رہنے والے ہیں، ابتدائی تعلیم کو رانہ ضلع بلندشہر اور مفتاح العلوم جلال آباد میں حاصل کی، پنجم عربی سے دارالعلوم دیوبند میں پڑھا، مولانا مدنیؒ اور علامہ بلیاویؒ سے کسبِ فیض کیا، ۵۶-۱۹۵۵ء میں فراغت ہوئی، طب کے ساتھ فنون کی تعلیم حاصل کی، ۱۹۸۶ء میں وسطیٰ (ب) میں تقرر ہوا، اس لحاظ سے دارالعلوم دیوبند میں پچیس سال سے استاذ ہیں، موصوف کی متعدد شرحیں منصہ شہود پر آچکی ہیں، ہدایہ، حسامی اور مقاماتِ حریری کی شرحیں طبع ہوکر قبولِ عام حاصل کرچکی ہیں، تقریباً سترہ (۱۷) سال سے جلالین شریف کا درس دے رہے ہیں، ’’قرۃ العینین‘‘ کے نام سے جلالین کا اردو ترجمہ فرمایا، اس کے بعد اپنے درسی افادات کو خود سے مرتب فرماکر ’’جمالین‘‘ کے نام سے ’’مکتبۂ جمال‘‘ سے شائع فرمایا ہے، چھ جلدوں میں پوری تفسیر کا احاطہ کیاگیاہے؛ چوںکہ علامہ محلیؒ نے بعد کے پاروں کی تفسیر پہلے فرمائی تھی؛ اس لیے آپ نے بھی پہلے اخیر کی تین جلدیں شائع کیں، شروع کی تین جلدوں کی تصنیف، کتابت، طباعت اور اشاعت بعد میں عمل میں آئی ہیں۔ شروع میں فہرستِ مضامین مفصل ہے، یہ شرح جملہ شروحات میں نمایاں حیثیت کی حامل ہے، یہ طلبہ کو سامنے رکھ کر لکھی گئی ہے؛ اس لیے مشکل مفردات کی لغوی وصرفی تحقیق کے ساتھ مشکل جملوں کی ترکیب بھی کی گئی ہے، علامہ سیوطیؒ اور محلیؒ کے تفسیری الفاظ وتعبیرات کے مقاصد اور فوائدِ قیود کو اچھی طرح واضح کیاگیاہے، مثلاً یہ کہ کہاں محض لغوی ترجمہ بتانا مقصد ہے؟ کہاں ابہام کی وضاحت ہے؟ کہاں اجمال کی تفصیل ہے؟ کہاں معنی مرادی کی تعیین کاارادہ ہے؟ اور کہاں بیانِ مذہب ہے؟ کہاں ترکیبِ نحوی، قرأت اور تعلیل بتانا مقصد ہے؟ غرض یہ کہ عبارت کے حل کرنے میں کوئی دقیقہ چھوڑا نہیں گیا ہے، جہاں فقہی مسائل ودلائل بیان کیے ہیں، ان مقامات پر شارح نے حنفی نقطئہ نظر کو بھی دلائل سے واضح فرمایاہے، ’’ارض القرآن‘‘ کے نقشوں کو بھی افادہ کے لیے شاملِ اشاعت کیاگیاہے، اکابر علماء نے اس شرح کو خوب سرایا ہے، دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث، زبان وقلم کے بے تاج بادشاہِ نظم ونثر کے معروف قلم کار حضرت الاستاذ مولانا ریاست علی ظفرؔ بجنوری دامت برکاتہم نے اس پر قیمتی تقریظ تحریر فرمائی ہے، صفحہ نمبر بارہ(۱۲) تا اکیس (۲۱) پر شارح نے تفصیلی مقدمہ تحریر فرمایا ہے، اس میں شیخین کاتعارف، وحی کی ضرورت واہمیت، اقسام، مکی، مدنی سورتوں کی تعریف، نزولِ قرآن اور حفاظتِ قرآن کی تاریخ بیان کی ہے، قرآنِ پاک سے متعلق اعداد وشمار مثلاً سورہ، رکوع، آیات، مکی، مدنی، بصری، شامی آیات اور کلماتِ قرآنی کی تعداد تحریر فرمائی ہے، ساتھ ہی تفسیر کی لغوی اور اصطلاحی تعریفات بھی لکھی ہیں، یعنی تفسیر پڑھنے والے ابتدائی طالب علموں کو جتنی معلومات ضروری ہیں، اُن کو تفصیل سے جمع فرمادیا ہے، تفسیر وتشریح کا انداز بہتر ہے، ہربات کو نئے عنوان کے تحت لکھا ہے، آیات اور ان کے ترجمے پر خط کھینچ دیا ہے؛ غرض یہ کہ جلالین کی شرح میںجتنی جمال آفرینی موصوف سے ممکن تھی سب بروئے کار لائی گئی ہے۔ تفسیر جمالین اردو شرح جلالین 1.3.5 اب ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔ اپنے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کردہ تازہ ترین اپ ڈیٹس کو مت چھوڑیں۔

چھوٹی بگ فکسز اور بہتریاں۔ نیا ورژن انسٹال یا اپ ڈیٹ کریں تاکہ اس کا جائزہ لے سکیں!

کم دکھائیں

تفسیر جمالین اردو شرح جلالین - اکثر پوچھے جانے والے سوالات

  • 1. تفسیر جمالین اردو شرح جلالین APK/XAPK فائل کو کیسے انسٹال کریں؟
    • APK فائل: ڈاؤن لوڈ کی گئی APK فائل پر ٹیپ کریں، اور اسکرین پر دی گئی ہدایات پر عمل کرکے انسٹالیشن مکمل کریں۔
    • XAPK فائل: یہ ایک کمپریسڈ پیکج ہے جس میں ایک APK فائل اور اضافی ڈیٹا فائلز شامل ہوتی ہیں۔ اسے انسٹال کرنے کے لیے آپ کو XAPK انسٹالر کی ضرورت ہوگی۔ اگر آپ پی سی پر MEmu اینڈرائیڈ ایمولیٹر استعمال کر رہے ہیں، تو بس XAPK فائل کو براہ راست MEmu میں انسٹال کریں۔
  • 2. کیا میں اپنے پی سی پر تفسیر جمالین اردو شرح جلالین استعمال کر سکتا ہوں؟

    جی ہاں، آپ اپنے پی سی پر MEmu اینڈرائیڈ ایمولیٹر کے ذریعے تفسیر جمالین اردو شرح جلالین استعمال کر سکتے ہیں۔ MEmu انسٹال کرنے کے بعد، آپ ڈاؤن لوڈ شدہ APK/XAPK فائل کو ایمولیٹر میں ڈریگ اور ڈراپ کر سکتے ہیں، یا پھر MEmu کھول کر تفسیر جمالین اردو شرح جلالین تلاش کریں اور اسے براہ راست انسٹال کریں۔

  • کم دکھائیں

معلومات

کتابیں  &  حوالہ