تفصیل
Google تصدیق کنندہ آپ کے سائن ان کرنے پر توثیق کا دوسرا مرحلہ شامل کر کے آپ کے آن لائن اکاؤنٹس پر سیکیورٹی کی ایک اضافی پرت شامل کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اپنے پاس ورڈ کے علاوہ، آپ کو ایک اور کوڈ بھی درج کرنا ہوگا جو آپ کے فون پر Google تصدیق کنندہ ایپ بناتی ہے۔ اگر آپ کے پاس نیٹ ورک یا سیلولر کنکشن نہ ہو تب بھی توثیقی کوڈ آپ کے فون پر موجود Google تصدیق کنندہ ایپ کے ذریعے بنایا جا سکتا ہے۔
* اپنے Google اکاؤنٹ اور تمام آلات پر اپنے تصدیق کنندہ کوڈز کو مطابقت پذیر بنائیں۔ اس طرح آپ اپنا فون کھونے کے بعد بھی ان تک ہمیشہ رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
* QR کوڈ کے ساتھ اپنے تصدیق کنندہ اکاؤنٹس خودکار طور پر سیٹ اپ کریں۔ یہ فوری اور آسان ہے اور اس سے آپ کے کوڈز کو درست طریقے سے سیٹ اپ کرنا یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔
* متعدد اکاؤنٹس کے لیے سپورٹ۔ آپ متعدد اکاؤنٹس کا نظم کرنے کے لیے تصدیق کنندہ ایپ استعمال کر سکتے ہیں تاکہ آپ کو ہر بار سائن ان کرنے کے لیے ایپس کے درمیان سوئچ نہ کرنا پڑے۔
* وقت پر مبنی اور کاؤنٹر پر مبنی کوڈز بنانے کے لیے سپورٹ۔ آپ اپنی ضروریات کے لیے موزوں ترین کوڈ بنانے کی قسم کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
* QR کوڈ کے ساتھ اکاؤنٹس کو آلات کے درمیان منتقل کریں۔ یہ اپنے اکاؤنٹس کو نئے آلے پر منتقل کرنے کا ایک سہل طریقہ ہے۔
* Google کے ساتھ Google تصدیق کنندہ استعمال کرنے کیلئے، آپ کو اپنے Google اکاؤنٹ پر 2 قدمی توثیق کو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ شروع کرنے کے لیے http://www.google.com/2step ملاحظہ کریں اجازت کا نوٹس: کیمرا: QR کوڈز کا استعمال کرتے ہوئے اکاؤنٹس شامل کرنے کی ضرورت ہے
اسکرین شاٹس